Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوید رضا نے اداکارہ علیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

Now Reading:

نوید رضا نے اداکارہ علیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نے اہم انکشاف کر دیا۔

اداکار نوید رضا نے بتایا کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی۔

حال ہی میں نوید رضا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کی۔

نوید رضا نے بتایا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے جس میں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھی اداکار تھے۔

اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ یاسر نواز ایک کامیاب اور معروف اداکار ہیں تو اُن کے کام میں غلطیاں نکالنا غلط بات ہے۔

نوید رضا نے کہا کہ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے یہ سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار نوید نے بتایا کہ یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا۔

نوید رضا نے مزید کہا کہ اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔

Advertisement

یاسر نواز نے بھی بتایا تھا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر