بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپینش گراں پری کے منتظمین نے فارمولا ون کار ریس کے لئے چھ سال کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
معاہدے کے تحت فارمولا ون کیلینڈر کی چھ سال کی سرکٹ ڈی بارسلونا کیٹالونیا ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اگلے سال 22 مئی کو ہونے والی گراں پری ریس سے قبل ریس ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
فارمولا ون نے گراں پری ریس مقابلوں کے لئے نیٹ زیرو کاربن کی پالیسی پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے جس کا اطلاق 2030 تک ہو جائے گا۔
اسپین کے صوبے کیٹالونیا کے وزیر برائے بزنس اور لیبر راجر ٹارینٹ کا کہنا ہے کہ اس چھ سالہ سرکٹ سے کار ریس کو ماحول دوست ریس بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
