Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلابی رنگ کا نایاب چیتا دریافت

Now Reading:

گلابی رنگ کا نایاب چیتا دریافت

بھارتی ریاست راجستھان میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا دریافت کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے رانک پور ریجن میں واقع ضلع پالی کی پہاڑیوں میں ’گلابی رنگ‘ کا نایاب چیتا دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ جنگلی حیات نے چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ نایاب نسل کا چیتا ملک میں پہلی بار نظر آیا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہےکہ جینیاتی بیماری کی وجہ سے چیتے کا رنگ اسٹاربیری کی طرح گلابی ہوا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق جینیاتی بیماری کی وجہ سے چیتے کا رنگ اسٹاربیری کی طرح گلابی ہوا ہے۔

اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقا کے جنگل میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا نظر آیا تھا، بعد ازاں 7 سال بعد یعنی 2019 میں ایک بار پھر اسے دیکھا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات اور مقامی افراد  نے بتایا کہ انہوں نے اس چیتے کو متعدد بار علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ شروع میں تو وہ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے، جب اس بات کی اطلاع وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کو ملی تو اُن کی بڑی تعداد تصاویر بنانے کے لیے اس علاقے میں پہنچی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر