
کراچی میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاکرز کو لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے۔
کراچی کے علاقے شارع نور جہاں پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار جرائم پیشہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاکرز جوڑے اور لڑکیوں پر ہماری گہری نظر ہوتی ہے کیوں کہ ٹک ٹاکرز مزاحمت نہیں کرتے اور مہنگے موبائل فون رکھتے ہیں۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کے دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم اب تک 25 سے زیادہ ٹک ٹاکر جوڑوں اور لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں، ٹک ٹاکرز مختلف پارکس میں ویڈیوز بنانے کے لئے آتے ہیں اور ان کو لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے جب کہ ٹک ٹاکرز سے چھینے گئے موبائل فون مہنگے داموں میں فروخت ہوتے ہیں۔
ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ہم فوڈ ڈیلوری بوائے اور آن لائن کارسروس کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے، ڈیلوری بوائے جیسے ہی آتا اسے لوٹ لیتے تھے، ڈیلیوری بوائے سے منگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے جب کہ آن لائن کار سروس والے کو لوٹ لیا کرتے تھے۔
ملزمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بنارس میں عزیز نامی شخص ہم سے موبائل فون، سونا اور موٹرسائیکل خریدتا ہے، لاکھ والا موبائل فون 20 ہزار 70 ہزار والا 15 ہزار میں بیچتے ہیں جب کہ سونے کی انگوٹھی 5 ہزار، موٹرسائیکل 10 ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔
ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے ، بینک کے اندر موجود ساتھی کیش نکلوانے والے کو دیکھ لیتا ہے ، شہری کے نکلتے ہی اشارہ کیا جاتا ہے اور نشانی بتائی جاتی ہے ، میں متعدد مرتبہ جیل بھی جاچکا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News