
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے آفس ریڈ چلیز میں ان کے بیٹے آریان کے باڈی گارڈ بننے کے خواہشمند امیدواروں کی درخواستوں کی بھرمار ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے بعد ان کی حفاظت کے لیے ایک باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار کے جانب سے بیٹے اریان کی حفاظت کے لیے گارڈ کے فیصلہ پر شاہ رخ خان کے آفس ریڈ چلیز میں اس پوسٹ کے لیےدرجنوں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں نے اپنی درخواستیں بھیج دی ہیں۔
اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کی کئی بڑی سیکیورٹی کمپنیاں اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آگے بڑھیں اور اپنی درخواستیں شاہ رخ خان کے آفس میں جمع کروادی ہیں۔
یہاں تک کے وہ افراد جن کے پاس مشہور شخصیات اور نائٹ کلبز کی سیکیورٹی کو سنبھالنے کا برسوں کا تجربہ ہے، انہوں نےبھی اپنی درخواستیں ریڈ چلیز کے دفتر بھیجی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان اپنے 24 سالہ بیٹے کے لیے باڈی گارڈ کی تلاش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News