ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
چئیرمین آباد (ABAD) محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ کل سے کراچی میں آباد کے تمام ممبران اپنا کام بند کر رہے ہیں۔
محسن شیخانی نے اعلان کیا کہ کل آباد کے تمام ممبران ڈھائی بجے نسلہ ٹاور پر جمع ہونگے۔
چئیرمین آباد کا کہنا تھا کہ آباد کی اپروول اور تمام ڈاکیومینٹیشن کے بعد عمارت کو گرادیا جاتا ہے۔ منظور شدہ بلڈنگ تھی جسے مسمار کیا جارہا ہے۔
محسن شیخانی نے کہا کہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بند کر رہے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل کل بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News