
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف اداکار سہیل اصغرکی نماز جنازہ بحریہ ٹاون کراچی واقع ان کی رہائشگاہ کے قریبی مسجد میں ادا کی گئی۔
گزشتہ روز اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے ہفتے کے روز خالق حقیقیی سے جاملے تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوستوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جبکہ انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ تین بیٹِاں اور ایک بیٹا سوگواران میں چھوڑے ہیں۔
سہیل اصغرکے انتقال پر شوبز شخصیاتسید نور، شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،اشرف خان،عینی خان،عمران ساحل،ڈیشی خان،شہباز حسین،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ سہیل اصغر جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے انہوں ہر کردار کو امر کردیا۔مرحوم کی اداکاری پر حقیقت کا گمان ہوتا تھا اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News