Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں ایل این جی کی کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ

Now Reading:

سردیوں میں ایل این جی کی کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ

سردیوں میں ایل این جی کی کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں ایل این جی کی فراہمی میں 83 اور نومبر کے مقابلے جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19 ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 64 ایم ایم سی ایف ڈی اضافے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ماہ نومبر میں ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 969 اور دسمبر میں 886 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 950 اور فروری میں 1200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ فروری 2022 میں جاکر ایل این جی کی پوری صلاحیت پر فراہمی کا تخمینہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تجاویز تیار کر لی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے اور سوائے ایکسپورٹ کے جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کیپٹو پاور کیلئے بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ سوئی ناردرن کی 3 ماہ کیلئے 92 ارب روپے سے زائد کی ایل این جی اور دسمبر میں 361 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو,کمرشل شعبے کو دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ جنوری میں 575 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اور فروری میں 332 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو اور کمرشل شعبے کو منتقل کرنے کی تجویز  ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر