Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ روز مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے پانچ پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ دوروپے انسٹھ پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش دو روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن دو روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ، دہی، بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئےہیں۔

جبکہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی اوسط چار روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی جب کہ ٹماٹر 8 روپے پانچ پیسے فی کلو سستے ہوئے جب کہ ایک ہفتے میں آٹا، ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر