Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں، اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم جب سے بنی ہے اُس وقت سے یہ رو رہی ہے اور یہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں متحد ہوکر ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن صرف پروپیگنڈا کی ماہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ پاکستانیوں کی امید ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر