Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی اور لٹن داس کی کٹ پر بھی میمز بن گئیں

Now Reading:

حسن علی اور لٹن داس کی کٹ پر بھی میمز بن گئیں

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج پہلے روز  کا کھیل ہوا جس میں بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

لٹن داس نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بنگلادیشی بلے بازوں کی عمدہ پرفامنس کی داد دیتے ہوئے نظر آئے۔

https://twitter.com/Sha_kib_haq/status/1464227024302608385?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464227024302608385%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F270597-

Advertisement

پاکستانی کھلاڑیوں کی اس اسپورٹس مین اسپرٹ کو شائقین کرکٹ خوب پسند کر رہے ہیں تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جو وہ باریکیاں دیکھ لیتے ہیں جو دیگر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں۔

https://twitter.com/talharashid003/status/1464221999266512897?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464221999266512897%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F270597-

جب حسن علی کی جانب سے لٹن داس کو داد دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو اس پر بھی میمز بن گئیں۔

شائقین کرکٹ نے حسن علی کی وائٹ کٹ اور بنگلادیشی بلے باز لٹن داس کی کٹ میں فرق کو محسوس کیا اور  غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ واقعی یہ ان دونوں کھلاڑیوں کی کٹس میں سفیدی کا واضح فرق ہے۔

حسن علی کی کٹ زیادہ سفید اور اجلی نظر آرہی ہے جبکہ لٹن داس کی کٹ میں پیلاپن اور داغ دھبے بھی نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا ذریعہ مل گیا اور انہوں نے میمز بنا ڈالیں۔

 ایک صارف نے کہا کہ حسن علی کی کِٹ کو اچھے پاؤڈر سے دھویا گیا ہے اور لٹن داس کی کٹ کو عام پاؤڈر سے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر