
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے میچ میں چنئی بریوز نے ناردرن وارئیرز کو شکست دے کرٹورنامنٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔
ابوظہبی لے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ناردرن وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 108 رنز بنائے۔ وارئیرز کی آخری 6 وکٹیں اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کر سکیں۔
چنی بریوز نے 109 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 9 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔
چنئی بریوز کے اوپنرز راجہ پکسے نے 55 اور محمد شہزاد نے 54 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News