Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کا دن شفاف انتخابات کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہو گا، حسان خاور

Now Reading:

آج کا دن شفاف انتخابات کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہو گا، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ آج کا دن شفاف انتخابات کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہو گا۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ تاریخ کی دوسری سائیڈ پر کھڑی ہو کر ملک دشمنی کا ثبوت نہ دے، اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں رائے دہی کا پورا حق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بریانی کی پلیٹوں پر ووٹ لینے والوں کو شاید (ای وی ایم) ہضم نہیں ہو رہی، کھوکھلی بیان بازی سے بہتر تھا اپوزیشن کوئی متحدہ حکمت عملی پیش کرتی۔

مزید کہا کہ اپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی نے اسے حقیقت کا روپ دیا، آج وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے مستقبل کو یقینی اور غیر متنازعہ بنانے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے، آج کی قانون سازی ماورائے آئین ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پہ حملہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی نہیں بلکہ سیلیکٹڈ عمران صاحب کا الیکشن چوری کا منصوبہ ہے، آج انشاءاللہ ایوان کے دونوں اطراف عوامی نمائندے عوام کی رائے کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا حق انتخاب چھیننا عملا آئین کو دفن کرنا ہے تین سالوں سے پاکستان کی عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے، عمران خان صاحب کو پتہ ہے کہ عوام نے آٹا چینی، بجلی، گیس اور دوائی چوروں کو ووٹ نہیں دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر