Advertisement
Advertisement
Advertisement

رومانیہ میں کورونا کی چوتھی لہر؛ اسپتالوں میں میتوں کے لیے جگہ کم پڑ گئیں

Now Reading:

رومانیہ میں کورونا کی چوتھی لہر؛ اسپتالوں میں میتوں کے لیے جگہ کم پڑ گئیں

یورپ میں جرمنی اور فرانس کے بعد رومانیہ میں بھی کورونا کی چوتھی لہر نے قہر برپا کررکھا ہے اور اسپتالوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے کئی ملک کورونا وبا کی چوتھی لہر کی لپیٹ میں ہیں ، جن میں رومانیہ بھی شامل ہے۔ ہر روز ہزاروں افراد میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے اور وہاں کا طبی نظام تقریباً مفلوج ہوچکا ہے۔

رومانیہ کے دارالحکومت کے سب سے سرکارہ اسپتال بخارسٹ یونیورسٹی اسپتال میں قائم مردہ خانے میں 15 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہے جب کہ وہاں 41 لاشیں موجود تھیں۔ اسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس کا کہنا تھا کہ جب میں اس پیشے سے منسلک ہوئی تھی تو نہیں سوچا تھا کہ میں اس طرح کی زندگی گزاروں گی، اور ایسی تباہی ہو سکتی ہے کہ ہم پورے خاندان کو ان کی قبروں پر پہنچادیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رومانیہ یورپ میں سب سے کم کورونا ویکسینیشن کی شرح رکھنے والا ملک ہے، یہاں صرف 36 فیصد لوگوں نے ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرائی ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کورونا مریض سامنے آئے ہیں، ملک میں فی ایک لاکھ آبادی میں کورونا کے نئے کیسز کی ہفتہ وار اوسط اب چار سو ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اب تک 99 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بری تعداد میں لوگ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات پر عمل سے گریز کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر