Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر تجارت کا درآمدات روکنے کے لیے اہم فیصلہ

Now Reading:

مشیر تجارت کا درآمدات روکنے کے لیے اہم فیصلہ
عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت نے غیر ضروری درآمدات روکنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال میں درآمدات، تجارت اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ان کے اثرات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  وزارت تجارت  درآمدات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جولائی تا اکتوبر درآمدات 64 فیصد اضافے سے 24.99 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران 15.19 ارب امریکی ڈالر تھی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا  گیا کہ  اس اضافے کا تقریباً 40 فیصد خام مال اور درمیانی اشیا میں ہے، خام مال کی درآمدات میں اضافہ اچھی بات ہے اور اس سے ملک میں صنعتی سرگرمیاں عروج پر آئی ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی  کہا  گیا کہ  کیپٹل گڈز بشمول مشینری کی درآمد میں اضافہ صنعتی توسیع، اپ گریڈیشن اور نئی صنعتوں کے قیام کا اشارہ تھا، طویل مدت میں یہ درآمدات اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بقیہ 60 فیصد درآمدات میں بنیادی طور پر توانائی  34 فیصد، ویکسینز 11 فیصد ہیں جبکہ خوراک کی درآمدات 8 فیصد، اشیائے خوردونوش 2 فیصد اور دیگر تمام 5 فیصد درآمدات شامل ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا  گیا کہ یہ درآمدات متعلقہ وزارتوں کے دائرہ کار میں تھیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر لچکدار نوعیت کی ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت کو  مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2021 میں پاکستان کے نان انرجی امپورٹ بل میں 12.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے، نان انرجی امپورٹ بل میں ستمبر 2021 کے مقابلے میں 624 ملین امریکی ڈالر کی کمی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے غیر ضروری درآمدات روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی درآمدات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا تاکہ اس کے ذریعے تجارتی خسارے اور ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کیا جا سکے۔

گزشتہ مالی سال میں تحریک انصاف کی حکومت اس خسارے میں تھوڑی بہت کمی لانے میں کامیاب ہوئی تاہم موجودہ مالی سال کے آغاز سے درآمدات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

Advertisement

اگر ہم پاکستان کے درآمدی شعبے میں ملک میں آنے والی مصنوعات کا جائزہ لیں تو اس میں کھانے پینے کی چیزوں، تیل کی مصنوعات، گاڑیاں اور مشینری کی درآمدات میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر