Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کردکھایا، ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سےکیوں بھاگ رہی ہے، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کرنےکیلئےمن گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدھاندلی کےپرانےطریقےاب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے،عوام کوسمجھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔

حسان خاور نے کہا تھا کہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سےتعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا تھا کہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی 2023 تک اسمارٹ فون پرچلی جائےگی، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کیا مشین استعمال نہیں کرسکتے ؟

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کااستعمال زیادہ آبادی والےممالک میں ضروری ہے، کم آبادی والے ممالک میں بغیرای وی ایم کےکام ہوسکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر