
شہباز گِل نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے کا نظریہ سیاست صرف اور صرف مال اکھٹا کرنا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کے کریڈٹ پر بھٹو نام کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کے سوا کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کے کریڈٹ پر کرپشن کے کارناموں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ 15 سال سے مسلسل حکومت میں رہنے کے باوجود سندھ سرکار کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں، بھٹو خاندان کی تیسری پیڑی آج بھی بھٹو کے نام اور سندھ کارڈ پر سیاست کی کوشش میں ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے، زرداری ٹولے کا نظریہ سیاست صرف اور صرف مال اکھٹا کرنا ہے۔
شہباز گِل نے مزید کہا کہ پرچی چیئرمین کی سیاست کا محور زرداری صاحب کے نظریہ کرپشن کا دفاع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News