 
                                                                              عالمی کرکٹ سے نسل پرستانہ سلوک کے خاتمے کے لئے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے اور جن کھلاڑیوں سے غلطیاں سرزد ہوئیں ہیں انہیں دوسرا موقع ملنا چاہیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے اپیل کی ہے کہ جن کھلاڑیوں سے ’غلطیاں‘ سرزد ہوئی ہیں، انہیں دوسرا موقع ملنا چاہیے۔
پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق نے کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے متعلق بیان دیا تھا کہ انہوں نے نسل پرستی پر مبنی تبصرے کئے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پر عظیم رفیق نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2009 میں ایک کاؤنٹی میچ کے دوران ان کے اور یارک شائر کے دوسرے ایشین پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں سے نسل پرستی پر مبنی سلوک کیا تھا۔
واضح رہے کہ مائیکل وان نے ان الزامات سے قطعی طور پر انکار کیا تھا جبکہ یہ الزامات سامنے آنے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے وان کو اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی براڈکاسٹنگ ٹیم سے ’مفادات کے ٹکراؤ‘ کی بنیاد پر الگ کر دیا تھا۔
Advertisement
Advertisement
	
					  
					  
                                          مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
	
											  
					  						
					  
					   					  
                     
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 