پاکستان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی نہ دینے کی وجہ بتادی۔
پاکستان نے بنگلادیش کو 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کیا تھا لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم ٹرافی سے محروم رہی جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کی جانب بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر بنگلادیش کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔
ٹرافی کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔
ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ دیں گے جو بائیوسیکیور ببل کا حصہ نہیں اس لیے کورونا کی پابندی کے باعث یہ ٹرافی پاکستان کو نہیں دی گئی۔
واضح رہے پاکستان نے تینوں میچوں میں ہدف کا دفاع کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا اور خاص طور پر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا اختتام انتہائی دلچسپ رہا جس میں محمد نواز نے آخری گیند پر چوکا لگاکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
