Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کی گڈوے ٹیکنیکل سیمینار میں شرکت

Now Reading:

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کی گڈوے ٹیکنیکل سیمینار میں شرکت

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے گڈوے ٹیکنکل سیمینار میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق   سیمینار کااہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا،  70 ای پی سی سولر کمپنیوں بشمول انسٹالرز تقریب کا حصہ تھیں۔

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کا کہنا تھا کہ   شمسی توانائی نے ایک مرکزی حیثیت حاصل کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  2050تک بجلی کے حصول کا بنیادی ذریعہ سولر انرجی بن جائیگا، سولو انرجی تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی ہر ملک میں اپنی اہمیت منوا رہی ہے۔

محمد رضوان  کا کہنا تھا کہ  ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کاربن فوٹ پرنٹس کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ،  کم کاربن کی منتقلی کو آسان بنا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات  کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی عالمی توانائی کی کھپت اور ڈیکاربونائزیشن کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ   آج شمسی توانائی، فوسل فیول کے مقابلے میں زیادہ سستی ہے۔

صوبائی وزیر نے سولر سسٹمز اور انورٹرز کی محفوظ تنصیبات بارے آگاہی کے اقدام کی تعریف کی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ   شمسی توانائی 100% صاف، قابل تجدید توانائی کا وسیلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   بجلی کی پیداوار کے لیے تیل، کوئلے اور قدرتی گیس پر انحصار کو کم کر سکتا ہے۔

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے پاکستان میں شمسی توانائی کو فروغ دینے پر گڈ وی پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

Advertisement

سیمینار میں کنٹری منیجر، گڈ وی پاکستان سید سلمان محی الدین نے  بھی  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر