Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا عاصم کی والدہ اپنے بیٹے کو والد سے ملنے سے روکتی تھیں؟

Now Reading:

کیا عاصم کی والدہ اپنے بیٹے کو والد سے ملنے سے روکتی تھیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گلِ رعنا نے حقیقت بتا دی۔

گزشتہ دنوں گُلِ رعنا کی جانب سے ایک ویب شو کے لیے اپنا انٹرویو ریکارڈ کروایا گیا جس میں انہوں نے اپنے طلاق کے بعد کے تجربات اور مسائل کے ساتھ ساتھ ان پر قابو پانے کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ گلِ رعنا نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے عاصم اظہر کو اُن کے والد سے ملنے سے نہیں روکا۔

گُلِ رعنا نے انکشاف کیا کہ اپنے بیٹے عاصم اظہر کو اکیلی ماں کے طور پر پالنا ان کی سب سے بڑی مشکل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن کسی کام کے لیے پشیمان ہونا بے معنی ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں میں نفرت کو منتقل نہیں کرنا چاہیے اور ان کی زندگی اور شخصیت کو برباد نہیں کرنا چاہیئے۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اپنی پسند یا ناپسند کو بچے پر مسلط کرنا مناسب نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے عاصم کو ان کے والد سے ملنے سے کبھی نہیں روکا کیونکہ ان کے والد کے ساتھ ان کا رشتہ کبھی ختم یا بدل نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ گُلِ رعنا پاکستان کے کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ اُن کے بیٹے عاصم اظہر میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر