Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی چھاونی میں لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رُخ اختیار کرگیا

Now Reading:

شمالی چھاونی میں لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رُخ اختیار کرگیا
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی دادو کی لڑکی لاپتہ

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی دادو کی لڑکی لاپتہ

لاہور کی شمالی چھاونی میں لڑکی سے زیادتی  کا معاملہ نیا رُخ اختیار کرگیا۔ مدعی مقدمہ نے میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

قبل ازیں پب جی گیم سے ہونے والی دوستی میں لڑکی کو شادی کے جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

کراچی کی لڑکی پب جی کھیلتے ہوئے ایک حارث نامی لڑکے کے جال میں پھنس گئی اور شادی کے جھانسے میں لاہور پہنچی۔

ملزم حارث نے متاثرہ لڑکی کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور کے دفتر کے بالکل قریب واقع روز ہوٹل میں 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر روپوش ہوگیا، جہاں سے ایک گینگ اسے شمالی چھاونی کے علاقے میں ایک گیسٹ ہاوس لے گیا۔

Advertisement

گیسٹ ہاوس میں بھی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی ننگے پاوں بغیر دوپٹہ وہاں سے بھاگ نکلی۔

کینٹ کے علاقے میں رات گئے لڑکی کی چیخ و پکار سن کر حساس ادارے کے اہلکاروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر شمالی چھاونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر