
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی، حکومتی ترجمان اور پبلک آفس ہولڈرز کے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
ریٹرنگ آفیسر نے اس حوالے سے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین کے مطابق کوئی پبلک آفس ہولڈر حلقے میں کسی سطح پر بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اگر کوئی رکن اسمبلی یا پبلک آفس ہولڈرز حلقے میں انتخابی مہم چلائیں تو پولیس فوری کارروائی کرکے متعلقہ شخصیت کو حلقے سے باہر نکالے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہونے ہیں ، قوانین کے مطابق تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News