بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
