
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 67 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 40 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
اسکے علاوہ حیدرآباد میں 22، مٹیاری میں 1 اور میرپورخاص میں بھی 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اکتوبر سے اب تک ڈینگی کے 1716 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3751 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News