Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو  26 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں  سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 163  رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 101 رنز بنائے ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جبکہ جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری اپنے نام کی ہے،انگلینڈ کے کپتان اوئن مورنگن نے 40 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے نے 9 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں  سری لنکا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 34،راجا پکسا اور کپتان ڈوسن شناکا نے 26،26 رنز بنائے  جبکہ اسالنکا نے 21 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی،کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور لیوینگسٹون نے 1،1 کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

جوز بٹلر کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر