Advertisement

بیکری کے ملازم کے لیے 2000 ڈالر ٹپ!

دنیا میں دریادلی کا ایک حیرت انگیز واقعہ حال ہی رپورٹ ہوا ہے جب ایک صارف نے بیکری کے معمولی بل پر ملازم کو پورے دوہزار کی ٹپ دے ڈالی ہے۔

امریکی شہر نبراسکا میں واقع ایک چھوٹٰ سی بیکری کے ملازم اس وقت حیران رہ گئے جب ایک صارف نے صرف پانچ ڈالر کا سامان خریدا اور ٹپ میں دوہزار ڈالر یعنی پاکستانی سواتین لاکھ روپے بطور ٹپ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بیلی ویو میں واقع اوماہا بیکری میں ایک شخص نکولس آیا جس نے سموسےنما کوئی شے خریدی اور اس کا بل صرف پانچ ڈالر بنا تھا۔ جیب بیکری کا ملازم پریسٹن راتھ ادب سے گاہک کے پاس گیا اور اس نے بل پر ٹپ کی جگہ پر اس سے کچھ لکھنے کو کہا تو صارف نے وہاں دوہزار کا ہندسہ لکھا۔

پہلے یہ گمان ہوا کہ شاید یہ کوئی غلطی تھی ۔ اس پر ملازم نے گاہک سے کہا کہ یہ بہت زیادہ ٹپ ہے جو درست نہیں، تو اس پر گاہک نے کہا کہ آگر آپ ہاں نہیں بھریں گے تو میں بنا ٹپ دیئے چلا جاؤں گا۔ اس پر ملازم نے اوکے کہا اور وہ ٹپ ادا کردی گئی۔

Advertisement

اس دلچسپ واقعے کے بعد اوماہا بیکری نے ٹپ والی رسید کی تصاویر جاری کی ہیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس کے بعد دوہزار ڈالر کی رقم تمام ملازمین میں یکساں طور پر تقسیم کی گئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
Next Article
Exit mobile version