Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

Now Reading:

معروف بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی نوجوان گلوکار و ریپر روحان  ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ موسیقی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ اسلام میں میوزک حرام اور ممنوع ہے۔

روحان ارشد نے11 نومبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 شئیر کی جانے والی ویڈیو میں روحان ارشد نے کہا کہ اُنہیں اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت ملی ہے جس کے بعد اُنہوں نے موسیقی چھوڑنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے بارے میں کبھی دوسرا خیال نہیں آیا، میں اپنے آپ کو موسیقی سے متعلق کچھ کرنے سے روکوں گا۔

Advertisement

سابق گلوکار نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ موسیقی اسلام میں گناہ ہے۔

روحان ارشد نے کہا کہ میرے پاس بس ایسا کرنے کا جذبہ تھا، اس لیے میں نے اس کا تعاقب کیا۔

 میں شکرگزار ہوں کہ موسیقی نے مجھے ایک کیریئر اور شہرت بنانے میں مدد کی لیکن اب مزید اس کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا میری زندگی میں کچھ کرنے میں مدد کرے گا لیکن میں یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنا نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ روحان ارشد نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اپنے ریپ گانے ’میا بھائی‘ کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔

تاہم اب تک سابق گلوکار روحان ارشد  کے اس گانے کو 500 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر