Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی قوم کو تباہ کرنا ہے تو اس سے اس کی امید چھین لو، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

کسی قوم کو تباہ کرنا ہے تو اس سے اس کی امید چھین لو، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کسی قوم کو تباہ کرنا ہے تو اس سے اس کی امید چھین لو، پاکستان آج مایوسی کا شکار ہے۔

کورنگی جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کلام نے کہا کہ پاکستان پر ایسا وقت کبھی نہیں آیا تھا جیسا اب ہے، ہمارے حکمرانوں کے جھوٹ کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی شہر پورے پاکستان کو پالنے والا شھر ہے، آج کراچی سسک رہا ہے، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہمارے ہاں گٹر پر ڈھکن اور کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں ہے ۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ آج کی مجھے فکر نہیں مجہھے تو کل کی پریشانی لاحق ہے۔ اگر کسی ملک، برادری یا قبیلے کا سربراہ غلط راہ پر نکل جائے اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے لوگ نہ روکیں تو پھر پوری قوم پر عذاب نازل ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام چیزوں کو دیکھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم کچھ نہیں کر رہے کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ سیاست ہمارا کام نہیں ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دوائیاں، کچرا اٹھانے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اللہ پاک فرشتے نہیں بھیجیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ووٹ تو ڈالتے ہیں لیکن مسئلہ کیوں حل نہیں ہو رہا؟ آج کے ظالم حکمران ہم پر اور مظلوموں پر امتحان ہیں، میرا ایمان ہے کہ رب مدد کرتا ہے اور کر رہا ہے، ہم نے اس شہر کے فروعونوں کو نیست نابوت ہوتے دیکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر سے بائیس بائیس لاشیں ملتی تھی آج امن ہ، ہم اپنا پلاٹ چھڑوانے نہیں آئے، یہاں روزانہ لاشیں ملتی تھیں، نشے میں دھت لوگ اس قوم کا مستقبل تباہ کر رہے تھے ہم نے حق کی آواز لگائی۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ صرف دو لوگوں نے پی ایس پی کو بنایا تھا آج لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں ، کوئی ایسی جیتنے والی پارٹی نہیں ہے جو ہمیں بلاتی ہو اور عہدے کی آفر کرتی ہو ۔ میں مہاجروں کے نام پر سیاست نہیں کر رہا، لیڈر کا کام اپنے قوم کے راستوں سے کانٹے چننا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر