
پاکستان ٹینس فیڈ ریشن(پی ٹی ایف) کے صدر سلیم سیف اللہ کو ایشین ٹینس فیڈ ریشن(آئی ٹی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیم سیف اللہ کا انتخاب فیڈ ریشن کی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔
پاکستان ٹینس فیڈ ریشن نے سلیم سیف اللہ کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم سیف اللہ کا انتخاب پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان نے ایشین ٹینس فیڈ ریشن کے ممبران کا اپنے انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹینس کی خدمت کریں گے۔
سلیم سیف اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا انتخاب پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News