
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انجرڈ ویمن کرکٹر کے علاج کیلئے بابر اعظم کی میچ فیس کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی میچ فیس کی پیشکش کردی۔
بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہید کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کریں۔
قومی کپتان کے والد نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابر کی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے، کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News