
آسٹریلیا میں نامعلوم شخص کی جانب سے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سر کو دھڑ سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا ہے تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر گزشتہ روز ہی مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔
وکٹوریا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد کی جائے،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جا رہی ہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا دنیا میں کثیر ثقافتی اور مہاجرین کا سب سے کامیاب ملک ہے۔ کسی بھی ملک کی قابل قدر شخصیت اور ان کی ثقافت پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کو انتہا پسند ہندو گروہ جن میں موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی بھی شامل ہے، پسند نہیں کرتے اور مہاتما گاندھی کو بھی ایک انتہا پسند ہندو ناتھو رام گوڈسے نے 1948 کو ان کے گھر پر سب کے سامنے گولی مار کر قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News