Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف کو خط

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کی تمام اہم اصلاحات پر پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر جامع فیصلہ سازی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ وسیع تر عوامی مفاد میں الیکشنز (ترمیمی) بل 2021 سمیت مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے اور قانون سازی کیلئے تشکیل دی گئی متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مختلف بلز بشمول الیکشنز (ترمیمی) بل 2021 قومی اسمبلی سے پاس ہو چکے ہیں لیکن مقررہ وقت میں سینیٹ سے منظور نہ ہوسکے۔

اسد قیصر نے خط میں لکھا کہ مذکورہ بل مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آنے ہیں، ان بلوں پر غور کرنے اور ترامیم تجویز کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے قانون سازی سے متعلق متفقہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا، امید ہے اپوزیشن لیڈر اس عمل کو بامقصد بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسپیکر آفس مذکورہ بلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں حکومت اور اپوزیشن کو سہولت فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر