صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پنجاب پولیس ملکر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات، کائٹ فلائنگ اور ون ویلنگ پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار خان نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تعاون سے سگریٹ، آئس اور شیشہ نوشی سے طلباء و طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کائٹ فلائنگ کے نقصانات کے بارے میں اسکولوں میں خصوصی لیکچرز دیئے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور ہاسٹلز کے گردوانواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
سردار راؤ نے مزید کہا کہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائے گی۔
دوسری جانب مراد راس نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پنجاب پولیس مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
