
کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ بجھانے میں 11 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ اسنارکل بھی موجود تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی ہم آگ بجھانے پہنچے، آگ بھڑکتی ہوئی ہمارے فائرٹینڈرز کو لپیٹ میں لے رہی تھی، بمشکل ہم نے آگ پر مکمل قابو پالیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے میں آگ بجھائی گئی ہے۔
پیٹرول پمپ کے مالک انعام نے اس حوالے سے کہا کہ 14 ہزار لیٹر ٹینکر میں تیل موجود ہے، صبح کے وقت ٹینکر کو پمپ پر فلنگ کے لئے بلایا گیا تھا، آف لوڈنگ کے دوران اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، جو ہمارے پاس آگ بجھانے کے آلات مقجود تھے اس کے آگ بجھانے کی کوشش کی، آگ بھڑک رہی تھی فائر بریگیڈ نے کنٹرول کیا۔
انعام نے مزید کہا کہ ہماری انٹرنل وائرنگ پمپ ڈیسپنرسر اور پمپ کے احاطے کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف تھی۔
خیال رہے کہ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News