وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے۔
ایک بیان میں امتیاز شیخ نے گیس بحران پر کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ ملک میں گیس کے گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر بھی اضافہ کردیا گیا ہے، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔
گیس کا بحران کیوں پیدا ہوا ؟
ملک میں گیس کی کمی کے بارے میں اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس بحران کی وجہ طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کے ساتھ فوری نوعیت کی فیصلہ سازی کا بھی فقدان ہے۔
پاکستان میں گیس کا ایک بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جس میں معیاری ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام ہے۔ معیشت میں گیس کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ ملک میں اس وقت 13315 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن، 149715 کلومیٹر ڈسٹری بیوشن اور 39612 کلو میٹرسروس گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک ہے جو ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کو گیس فراہمی کے کام آتا ہے۔
گیس سیکٹر کے افراد کے مطابق گذشتہ بیس، تیس برسوں میں ملک میں گیس کی طلب اس کی رسد سے بڑھ گئی جس کی وجہ مقامی طور پر گیس کی پیداوار میں کمی ہے اور پاکستان کو 2015 میں گیس درآمد کرنا پڑی۔ پاکستان میں اس وقت درآمدی گیس کے دو ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی پر کام رہے ہیں جو اینگرو اور پاکستان گیس پورٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن میں درآمدی ایل این جی لائی جاتی ہے اور پھر اسے ملک بھر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں اگر مقامی طور پر گیس کی پیداوار کا جائزہ لیا جائے تو ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 18-2017 میں ملک میں گیس کی مقامی پیداوار 1458935 ایم ایم سی ایف ٹی تھی جس میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ گذشتہ مالی سال تک 962397 ایم ایم سی ایف ٹی تک گر چکی ہے۔ مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گیس درآمد کی جار ہی ہے جو اس وقت تک ملکی ضرورت کا 23 فیصد پورا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
