
سینیٹ کا اجلاس دودن کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج کے ہونے والے سینیٹ اجلاس میں 46 نکات پرمشتمل ایجنڈا زیرِغورآئےگا۔ الیکٹرک پاورایکٹ 2021 میں مذید ترمیم کا بل اوربچوں پرجسمانی تشدد2021 میں مذید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان پینل کوڈ 2021 میں مذید ترمیم کا بل اور فیکٹریز ایکٹ 2021 میں مذید ترمیم کا بل ایجنڈے کا حصہ ہوں گے جبکہ سرکاری اجلاسوں سے قبل تلاوتِ کلامِ پاک اور دورد شریف پڑھنے کے حوالے سے قرارداد ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اسلام آباد کے اسکولوں اورکالجز کو منشیات سے بچاؤ، ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات اور فضائی آلودگی کے بارے میں قرارد ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔
ملکی مجموعی معاشی صورتِ حال، بہبود آبادی سے متعلق تحریک سینیٹ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات اورعدالتوں میں زیرِالتوا کیسزسے متعلق تحاریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس کے ایجنڈے کے علاوہ نجی اسپتالوں کی طرف سے مشورے کی فیس میں بہت زیادہ اضافے پر بھی بات ہوگی۔
گلوبل چینج کے اثرات کے حوالے سے اسٹڈی سنٹر ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News