
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور شعیب اختر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں سامنے آنی والی صورتحال پر کہناہے کہ ورلڈ کپ بہت دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
World Cup becomes very interesting. It seems like India is heading closer to the miracle which looked impossible.
New Zealand will be under a lot of pressure against Afghanistan. It will be a virtual quarter final for them.Full video: https://t.co/OTfprrwjZi pic.twitter.com/syzyk5BSVD
Advertisement— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 5, 2021
انہوں نے اس ویڈیو میں ایونٹ میں سامنے آنے والی صورتحال پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اب افغانستان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ انڈین ٹیم کو سیمی فائنل میں لاسکتی ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے میچ جیتتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں آسکتا ہے ورنہ نہیں آسکتا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کہ پورا ہندوستان اس وقت افغانستان کو سپورٹ کرے گا لیکن ہم اچھی کرکٹ کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نےویڈیو میں پاکستان اور بھارت کو ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے دیکھنے کی اپنی دلی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کی ٹیم فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے تو میچ بہت دلچسپ ہوگااور اس کے بعد یہ ایونٹ مزید بڑا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو جو تاریخی شکست دی اس سے پاکستان کی کرکٹ مضبوط ہوئی ہے، اور یہ جیت پاکستان کے لیے بہت ضروری تھی۔
آخر میں شعیب اختر نے کہا کہ اب فیصلہ قسمت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ہندوستان کو ایونٹ سے باہر کرتی ہے یا نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News