ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کا موسم:
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گوادرمیں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی میں 16 اوڑمارہ میں 11 اور پسنی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد گوادر میں 20فیصد، قلات میں 16فیصد سبی میں 22 اور نوکنڈی میں 13فیصد ریکا رڈ کیا گیا ہے۔
ملتان اور گردونواح کا موسم:
ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملتان میں ہوامیں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب کا موسم:
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائی رہے گی، شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News