Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

Now Reading:

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز کو پچاس فیصد نشستیں خالی رکھنے پر پابند کیا گیا ہے۔

کراچی ڈویژن میں اِن ڈور ڈائننگ کے لئے ستر فیصد نشستوں کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ بھر میں سنیما ہالز میں ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ کاروباری مراکز صرف رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ نے لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن ، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کےاجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سےمشروط ہوگا۔

سانگھڑ، سکھر اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں 300 افراد سے زائد کے ان ڈور اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہونگی۔

کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع کو ویکسینیشن مہم بہتر ہونے کی وجہ سے بی کیٹگری میں شامل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر