
جرمن شہری ایک خطرناک حادثے کے بعد عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگیا جسے چھ گھنٹے سے زائد کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔
جرمنی میں ایک شخص کو حقیقی زندگی کا گجنی قرار دیا گیا ہے جو چھ گھنٹے سے پہلے کی گئی باتیں بھول جاتا ہے۔
جرمن شہری جس کا نام ڈینیئل ہے چھ سال قبل اپنی بہن سے ملنے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے وجہ اسے سر اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔
اس حادثے کے بعد ڈینیئل کو صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگ گیا اور وہ memory loss disorder کے مرض میں مبتلا ہوگیا اور وہ اب چھ گھنٹے سے زیادہ کچھ بھی یاد رکھنے سے قاصر ہے۔
جرمن شہری ڈینیئل اپنی روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لئے ایک ڈائری اپنے پاس رکھتا ہے جس میں کاموں، دوستوں اور رشتے داروں سے متعلق تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ برس قبل بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی گجنی جس میں عامر خان نے ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جو حادثے کے بعد ایسی دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے جسے چند گھنٹوں بعد کچھ یاد نہیں رہتا۔
اس دماغی صورتحال کو anterograde amnesia or short-term memory loss کہتے ہیں جس میں مبتلا انسان کی یاداشت کچھ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد چلی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News