تمیم اقبال
بنگلادیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال دورہ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے سے بھی باہر ہوگئے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نیپال میں ہونے والی ایورسٹ پریمیئر لیگ کے دوران انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تاہم انہیں انگوٹھے کی سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ تمیم اقبال اگلے ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بنگلادیش کے ہمراہ نیوزی لینڈ نہیں جاسکیں گے۔
انگوٹھے کی انجری کے باعث تمیم اقبال کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے پاکستان نے گزشتہ روز ہی بنگلادیش کو 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی جب کہ 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ روانہ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
