
بالی وڈ میں بہت سی ایسی شخصیات موجود ہیں جو کہ ایک قابل اور بااعتماد نام کے ساتھ ایک ایسا کاروبار بھی کر رہے ہیں جو ان کے کیریئر کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کی معروف اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ ان کی والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔
اداکارہ سارہ علی خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدین کو فلموں میں بولڈ کردار کرتا دیکھ کر بہت برا محسوس ہوتا تھا۔
سارہ علی خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے جب اپنی والدہ امریتا سنگھ کی فلم ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔
والد سیف علی خان کے حوالے سے سارہ نے بتایا کہ فلم ’اومکارا‘ دیکھی تو محسوس ہوا کہ والد نے کس قدر گندی زبان استعمال کی ہے لیکن جب والدین کو ان فلموں کے لئے ایوارڈ ملا تو باتیں سمجھ میں آئیں تھیں۔
سارہ نے اپنے والدین کی علیحدگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والدین کی طلاق ہونے پر انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ وہ اپنے گھر کے معاملات سے بخوبی آگاہ تھیں اور کم عمری میں ہی سمجھدار بن گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News