Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں کے حوالے سے شفقت محمود کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

تعلیمی اداروں کے حوالے سے شفقت محمود کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا
شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے سموگ کے باعث ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تین دن ایک ساتھ اسکول بند رہنے سے دھند کم ہوجائے گی اور اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس پرعملدرآمد کے لئے پرعزم ہے،یکساں تعلیمِ نصاب کے نفاذ میں کچھ اسکولوں میں مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم اس مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ  اسکولوں میں امتحانات اپنے وقت پر مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے، رواں سال طالب علموں کو ایسے ہی اگلی کلاسوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن اور ایس او پیز پرعملدرآمد ہی کرونا پرقابو پانے کا واحد طریقہ ہے۔ کورونا پر قابو پانے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے، جیسے ماضی میں کرونا کا مقابلہ کیا، انشااللہ نئے ویرینٹ کا بھی کریں گے ۔

Advertisement

این اے 133کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد  نے مزید کہا کہ طلباء کے لئے کھیل بہت اہمیت رکھتے ہیں اس لئے انٹریونیورسٹی اور انٹربورڈز سپورٹس متعارف کروائی گئی ہیں۔ یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں سپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر