لاہور: ضلی انتظامیہ کے انسداد سموگ اسکواڈ کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ فضا میں دھواں چھوڑنے اور آلودگی کی روک تھام کے لیے آلات نہ ہونے پر 18 انڈسٹریل یونٹس میں خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 255 انڈسٹریل یونٹس بغیر کنٹرول سسٹم کے کام کر رہے تھے جن میں سے 87 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر 3 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ 2 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
عمر شیر چٹھہ نت بتایا کہ شہر کے انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کے لیے 5 تحصیلوں میں انسداد سموگ اسکواڈ ٹیمیں موجود ہیں.
دوسری جانب سیکریٹری آر ٹی اے/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور اعجاز جوئیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی اور 10 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اعجاز جوئیہ کا کہنا تھا کہ فضا میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں.
علاوہ ازیں فصل کی باقیات کو جلانے کے ذمہ داران کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں.
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے رام پورہ بارڈر ایریا کا دورہ کیا، جہاں 10 ایکڑ سے زائد زمین پر فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔
اسی طرح تحصیل شالیمار کے علاقے لکھو ڈیر میں دو پرئروالیس پلانٹس کو سیل کردیا گیا، یہ پلانٹس بذریعہ ہائیڈرو کاربن تیز حرارت پر مختلف اشیا کو پگھلا کر سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News