Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیامحمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگی؟

Now Reading:

کیامحمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب تک ٹیم مینجمنٹ اُن سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک وہ ٹیم میں واپسی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک کرکٹ شائق نے محمد عامر سے اُن کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا۔

 محمد عامر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور میجنمنٹ میرے ساتھ رابطے میں تھی لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔

Advertisement

محمد عامر نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور ٹیم مینجمنٹ بولے کہ ہم آپ کو نہیں کِھلانا چاہتے لہٰذا عزت کے ساتھ ہی ٹیم میں واپس آؤں گا ورنہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر