فاسٹ بولر پیٹ کمنز کوآسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا، اسٹیو اسمتھ ان کے نائب کپتان ہوں گے۔
نازبیا مسیجز اسکیینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنےکو اعزاز قرار دیاہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا ہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے، میری بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے اس تسلسل کا قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔
دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے بھی نائب کپتان بننےپر خوشی کا اظہار کرتےہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔
یاد رہے کہ پیٹ کمنز 1956 کے بعد آسٹریلیا کے کپتان بننے والے پہلے فاسٹ بالر ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News