Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ سیاحوں کیلئے بند

Now Reading:

مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ سیاحوں کیلئے بند

وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اسکینگ ریزاٹ کو انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے بند کردیا۔

ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق مقامی شرپسندوں نے ریزارٹ کا بیریئر توڑا اور عملے کو ہراساں کیا، 2 سال کے دوران  یہ تیسری بار ریزارٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریزاٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سوات پولیس مالم جبہ ریزاٹ کو تحفظ دینے میں تاحال ناکام ہے، اس لیے  ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے بند کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسر سوات زاہد مروت نے بتایا کہ مقامی افراد اور ریزوٹ انتظامیہ کے درمیاں راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد مقامی افراد نے مالم جبہ ریزوٹ پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

ڈی پی او زاہد مروت کا  مزید کہنا ہےکہ تنازع کے فوری بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے البتہ پولیس اور ڈی سی کی بروقت مداخلت کے بعد مقامی افراد گھروں کو چلے گئے، اب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سوات کے علاقے مینگورہ کے رہائشی افراد سے مالم جبہ جاتے وقت ٹیکس نہیں لیا جاتا جبکہ دیگر علاقوں سے گاڑیوں میں آنے والوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے، اس ٹیکس کی وجہ سے مقامی افراد شدید غم و غصے کا شکار بھی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر