Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

Now Reading:

افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی اسپیکر مسز فوزیہ بنت عبداللہ زینال کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت  کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بحرین کی اسپیکر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ بارڈر منیجمنٹ اور علاقائی استحکام   کےلیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنے، دیرپا و پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی  اشتراک ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر