Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل دیو کی ویرات کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ کے متعرف

Now Reading:

کپل دیو کی ویرات کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ کے متعرف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، میں انہیں 100 میں سے 90 فیصد نمبر دوں گا ور آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر 10 فیصد نمبر کاٹ دوں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی اور روی شاستری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں دونوں نے ایک زبردست کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھارت کو کوئی بڑی ٹرافی نہیں جتوا سکے لیکن اگر ہم گزشتہ پانچ سالوں پر نظر ڈالیں تو جب سے کوہلی نے اقتدار سنبھالا ہے ٹیم میں کسی چیز کی کمی نہیں رہی۔

کپل دیو نے کہا کہ ویرات کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے جہاں بھی سفر کیا، دوسری ٹیم کو شکست دی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا مزید کہنا تھا کہ  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ تک پہنچنا بھی بہت بڑی بات ہے لیکن افسوس بھارت اس میں ناکام رہا، وہ ٹاپ فور میں پہنچ جاتا اور پھر ہار جاتا تو یہ سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر آپ ٹاپ فور میں نہیں پہنچتے ہیں، تو آپ پر لازمی تنقید ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر